15 جون 2009 - 19:30

تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ جنتی نے لاکھوں نماز گذاروں سے خطاب میں عید غدیر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت علی علیہ السلام سے محبت کرنے والے ہر شخص پر لازم ہے کہ وہ عید غدیر کو دنیا کے سامنے پیش کرے۔

انھوں نے کہا کہ عید غدیر مسلمانوں کی سب سے بڑی عید ہے لیکن مسلمانوں کی عدم شناخت کی وجہ سے سب سے مظلوم عید ہے انھوں نے کہا کہ جو لوگ حضرت علی کی جانشینی کے مخالف تھے انھوں نے اپنے اقتدار کے دوران  اس عید کو بالکل فراموش کرانے کی بہت کوشش کی اور آفتاب نصف النہار کا بالکل انکار کردیا آیت اللہ جنتی نے کہا کہ آج ہر مسلمان کا فریضہ ہے کہ وہ عید غدیر کو زندہ رکھے اور حضرت علی سے دوستی رکھنے والے ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ عید غدیر خم کو منعقد کرنے پر اہتمام کرے۔انھوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی جانشینی کا مسئلہ ناقابل انکار ہے اور پیغمبر کا جانشین وہی ہوسکتا ہے جس میں پیغمبر اسلام (ص) کی خصوصیات جلوہ گر ہوں اور جو نفس و جان پیغمبر اسلام (ص) ہو۔